مبلغ اسلام کورس


 یہ ایک ملی المیہ ہے کہ تبلیغ اسلام کیلئے پرجوش بھائی دین اسلام سے خود ناواقف ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں سکولوں  و کالجوں سے فارغ ہونے والے احباب دین کے اہم مسائل سے ناواقف ہوتے ہیں اور  مدارس سے فارغ دوست معاشی، سیاسی،معاشرتی اور جدید مسائل کا فہم نہیں رکھتے۔ اس کمی کو پورا کرنے اور صاحبِ علم مبلغین تیار کرنے کیلئے یہ کورس متعارف کروایا گیا ہے ۔

کورس کا دورانیہ: اس کورس کا دورانیہ چھ ماہ ہے۔ لیکن بغیر تجدیدی فیس کے اس میں تین ماہ کا اضافہ کیا جاسکتاہے۔زیادہ مطالعہ اور اعلیٰ اسناد رکھنے والے احباب اپنے ذوق کے مطابق کتب کی ترتیب اختیار کرسکتے ہیں۔

فیس: مبلغ اسلام کورس کی فیس 1000روپے ہے ، نوماہ     تک کورس مکمل نہ ہونے کی صورت میں تجدیدی فیس جمع کراناہوگی جو کہ 1000 روپے ہے۔کورس کی تجدید دو بار سے زیادہ نہ ہوسکے گی۔

داخلہ فارم یہاں سے ڈاون لوڈ کریں